ورلڈ کپ:بھارت اور انگلینڈ کا میچ بارش کے باعث ختم
گوہاٹی،نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان میچ بارش کی وجہ سے ختم کر دیا گیا ، گزشتہ روز بھارت کے شہر گوہاٹی میں جاری مسلسل بارش کی وجہ سے میچ شروع نہ ہو سکا ۔۔
میزبان ٹیم بھارت اپنا دوسرا وارم اپ میچ 3 اکتوبر کو نیدرلینڈز جبکہ انگلینڈ کی ٹیم 2 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی ،دوسری طر ف افغانستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان بھی وارم اپ میچ بارش کی وجہ سے ختم کر دیا گیا، گزشتہ روز تھرواننت پورم میں جاری مسلسل بارش کی وجہ سے میچ شروع نہ ہو سکا۔