ایشین گیمز کرکٹ :پاکستان،بھارت کی سیمی فائنل میں انٹری

 ایشین گیمز کرکٹ :پاکستان،بھارت کی سیمی فائنل میں انٹری

ہانگزو( سپورٹس ڈیسک )ایشین گیمز کے ٹونٹی کرکٹ مقابلوں میں پاکستان نے ہانگ کانگ اوربھارت نے نیپال کوہراکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ، سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز کا مقابلہ سری لنکا اور افغانستان کے میچ کی فاتح ٹیم سے 6 اکتوبر کو ہوگا۔

چین کے شہر ہانگزو کی زی جیانگ یونیورسٹی کرکٹ فیلڈ میں جاری 19یں ایشین گیمز کے کرکٹ ایونٹ کے کوارٹرفائنل میں ہانگ کانگ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ دی جو مقررہ 20اوورز میں 160رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔جواب میں ہانگ کانگ کی ٹیم 18.5 اوورز میں 92 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ علاوہ ازیں پہلے کوارٹر فائنل میچ میں بھارتی ٹیم کے کپتان رتوراج گائیکواڑ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو بھارتی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بناکر نیپال کی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 203 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں نیپال کی ٹیم بھارت کی طرف سے ملنے والا 203 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بناسکی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں