نسیم شاہ سرجری کے بعد والدہ کو یاد کر کے رونے لگے
لندن(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کندھے کی سرجری کے بعد والدہ کو یاد کر کے رونے لگے ۔نسیم شاہ نے غنودگی کی حالت میں کہا کہ والدہ کی بہت یاد آ رہی ہے ۔۔
میری والدہ مجھ پر فخر کرتی ہوں گی؟نسیم شاہ نے روتے ہوئے یہ بھی کہا کہ میری والدہ دنیا کی بہترین ماں ہیں۔لندن میں کندھے کی کامیاب سرجری کے بعد پاکستان ٹیم کے فاسٹ بالر نسیم شاہ کا پہلا ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ویڈیو بیان میں نسیم شاہ نے شائقین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سب سے گزارش ہے کہ خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں۔نسیم نے سب سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ میں شریک قومی ٹیم کو سپورٹ کریں کیونکہ یہی ٹیم آپ کو خوشیاں دے گی۔