سپر لیگ، پلیئرز ڈرافٹ کے پک آرڈر کو حتمی شکل دیدی گئی

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پی ایس ایل 9 کے ڈرافٹ کیلئے پک آرڈر کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پلیئرز ڈرافٹ میں پہلا انتخاب کرے گی۔ کراچی کنگز اور اسلام آباد دوسرے اور تیسرے نمبر پر کھلاڑی پک کریں گی جبکہ چوتھی اور پانچویں پک پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کی ہوگی۔
لاہور قلندرز سب سے آخر میں کھلاڑی ُچنے گی۔پلاٹینم کے پہلے راؤنڈ کیلئے سلیکشن آرڈر کا تعین پچھلے سیزن کی سٹینڈنگ کے الٹ ترتیب سے ہوتا ہے ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پلاٹینم پک شروع کرے گی، کراچی کنگز کا پہلا ڈائمنڈ پک ہوگا، پشاور زلمی کا پہلا گولڈ پک ہوگا، سلور کیٹیگری میں پہلا پک ملتان سلطانز کرے گی، اسلام آباد یونائیٹڈ ایمرجنگ کیٹیگری میں پہلا کھلاڑی منتخب کرے گی اور لاہور قلندرز کے پاس پہلا سپلیمنٹری پک ہوگا۔پی سی بی اس سے قبل غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے رجسٹریشن ونڈو کھول چکا ہے ۔