حسن علی کا آئی پی ایل کھیلنے کی خواہش کا اظہار

حسن علی کا آئی پی ایل  کھیلنے کی خواہش کا اظہار

لاہور (اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کے تیز گیند باز حسن علی نے آئی پی ایل میں پاکستانی کرکٹرز پر کھیلنے کی طویل پابندی کے باوجود اپنی پرجوش خواہش کا اظہار کیا ہے ۔

حالیہ انٹرویو میں حسن علی نے کہا کہ ہر کھلاڑی آئی پی ایل کھیلنا چاہتا ہے اور وہاں کھیلنا میری خواہش ہے ۔ یہ دنیا کی سب سے بڑی لیگوں میں سے ایک ہے اور مستقبل میں موقع ملا تو میں وہاں ضرور کھیلوں گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں