عثمان خواجہ اردو جانتے ہیں، محتاط رہیں گے، حسن علی
سڈنی (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ سے محتاط رہیں گے ۔
اپنے بیان میں حسن علی نے کہا کہ عثمان خواجہ کراچی ٹیسٹ میں ہماری آن فیلڈ پلاننگ اپنی ٹیم کو بتاتے رہے ، وہ اردو جانتے ہیں، ان کے سامنے کوئی حکمتِ عملی ڈسکس نہیں کریں گے ۔حسن علی نے کہا کہ آسٹریلیا کے موجودہ سکواڈ میں سب سے بہترین بالر پیٹ کمنز ہیں، آسٹریلوی کپتان تینوں فارمیٹ کے خطرناک بالر ہیں۔