سڈنی ائیرپورٹ پر پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنا سامان خود ٹرک پر رکھا
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز کے لیے کینبرا پہنچ گئی، سڈنی ایئرپورٹ پر پاکستانی پلیئرز نے اپنا سامان خود ٹرک پر رکھا۔۔
جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی کھلاڑیوں نے وقت بچانے کیلئے اپنا لگیج خود ٹرانسفر کیا۔