پلیئرز کے بیگمات کے ہمراہ آسٹریلیا پہنچنے پر مداح برہم

 پلیئرز کے بیگمات کے ہمراہ  آسٹریلیا پہنچنے پر مداح برہم

لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی بیگمات کے ہمراہ دورہ آسٹریلیا پہنچنے پر مداح سخت برہم ہوگئے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گزشتہ روز کھلاڑیوں کی روانگی کی ویڈیو ٹوئٹر (ایکس) پر شیئر کی،کرکٹ فینز نے بورڈ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی آسٹریلیا میں سیریز کھیلنے جارہے ہیں یا ہنی مون منانے ۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہین اہلیہ انشا، امام الحق اہلیہ انمول ، کپتان شان مسعود اہلیہ نیشے جبکہ کوچ حفیظ بھی اہلیہ کے ہمراہ آسٹریلیا جارہے تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں