پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کو توڑنے کیلئے رشوت کا انکشاف

 پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کو توڑنے کیلئے رشوت کا انکشاف

لاہور(اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان سپرلیگ میں کھلاڑیوں کو توڑنے کے لیے رشوت کا انکشاف ہواہے ۔پی ایس ایل کی دوبار فاتح لاہور قلندرز ٹیم کے چیف آپریٹنگ آفیسر اور ٹیم منیجر ثمین رانا نے سوشل میڈیا پر اس طرز عمل کی کھل کر مخالفت کی ہے۔۔۔

ثمین رانا کے مطابق اپنی ٹیم بہترین بنانے کا ہر فرنچائز کو حق ہے اور ا س کیلئے پلیئرز ڈرافٹ میں دستیاب کھلاڑی یا ٹریڈ ہی بہترین آپشن ہے ۔ پی ایس ایل فرنچائزرز ایک فیملی کی طرح ہیں اور ہمیں ڈائریکٹ کھلاڑیوں کو پیسوں کے بدلے یہ آفر نہیں کرنی چاہیے کہ وہ دوسری فرنچائز کو چھوڑ دیں۔ خدارا ہمیں رشوت کا یہ کلچر نہیں چاہیے ۔تمام فرنچائزرز سے یہ مو دبانہ درخواست ہے ۔یاد رہے کہ لاہور میں پاکستان سپرلیگ کا ڈرافٹ13دسمبر کو ہو گا۔پی سی بی نے پی ایس ایل نائن کیلئے 8فروری کی تاریخ کا اعلان کررکھا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں