سلیکشن کمیٹی کی ڈومیسٹک کنٹریکٹس کیلئے ابتدائی مشاورت

سلیکشن کمیٹی کی ڈومیسٹک کنٹریکٹس کیلئے ابتدائی مشاورت

کراچی(اسپورٹس ڈیسک)قومی سلیکشن کمیٹی نے ڈومیسٹک کنٹریکٹس کے لیے ابتدائی مشاورت کرلی۔کراچی میں قومی سلیکشن کمیٹی کا باضابطہ اجلاس چیف سلیکٹر وہاب ریاض کی سربراہی میں ہوا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں قائد اعظم ٹرافی اور قومی ٹی20 کی پرفارمنس پر غور کیا گیا، اس دوران ڈومیسٹک کنٹریکٹس کے لیے ابتدائی مشاورت بھی کی گئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں نیوزی لینڈ سے سیریز کے لیے عبوری سکواڈ قومی ٹی20 کے بعد فائنل کیا جائے گا۔قومی سلیکشن کمیٹی کے اجلاس میں وہاب ریاض، توصف احمد اور وسیم حیدر شریک ہوئے جبکہ چیف سلیکٹر کے مشیر کامران اکمل اور راؤ افتخار بھی اس موقع پر موجود تھے ۔اجلاس میں وجاہت اللہ واسطی خراب طبیعت کی وجہ سے شریک نہیں ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں