سلمان بٹ کا افغان ٹیم کی بیٹنگ کنسلٹنسی کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا

سلمان بٹ کا افغان ٹیم کی بیٹنگ  کنسلٹنسی کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا

اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کے سابق کرکٹر سلمان بٹ کے افغانستان کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ کنسلٹنسی کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا۔ سلمان بٹ کا کہنا ہے کہ افغانستان بورڈ نے مجھ سے کنسلٹنٹ کے لیے رابطہ کیا تھا۔۔

آئندہ آنے والی سیریز کے لیے پچیس روزہ کیمپ کے لیے کنسلٹنٹ کے طور پر رابطہ ہوا تھا،سابق کرکٹر نے کہا اسی دوران پی سی بی میں کنسلٹنٹ کی تقرری ہو گئی، اس کو ترجیح دی لیکن اس کے بعد افغانستان سے ابھی دوبارہ رابطہ نہیں ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں