پاکستان انڈر 18ٹیم نے بین الاقوامی پولو کپ جیت لیا

پاکستان انڈر 18ٹیم نے بین الاقوامی پولو کپ جیت لیا

دبئی(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کی انڈر 18 پولو ٹیم نے دبئی بین الاقوامی پولو کپ 4 کے مقابلے میں سات گول سے جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق دبئی کے قومی دن کے موقع پر دبئی پولو اینڈ ایکسٹرین کلب کے تحت منعقدہ بین الاقوامی پولو کپ کو پاکستان کی انڈر 18 پولو ٹیم نے کپتان صائم عباس کی شاندار کارکردگی کی بدولت جیت لیا۔ صائم عباس نے تین گول سکور کیے ۔

پاکستان کی جانب سے شریک دیگر کھلاڑیوں میں سعد مرزا، چنگیز خان، عامر شیخ اور ہاشم شیخ شامل تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں