نیشنل ٹی ٹونٹی:پشاور، ایبٹ آباد اور فاٹا نے میچز جیت لئے

نیشنل ٹی ٹونٹی:پشاور، ایبٹ آباد اور فاٹا نے میچز جیت لئے

راولپنڈی(اسپورٹس رپورٹر)نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے سپر8 مرحلے کے چوتھے روز پشاور، ایبٹ آباد اور فاٹا نے اپنے اپنے میچز جیت لیے ۔یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں پشاور نے سیالکوٹ کو 73 رنز سے شکست دیدی۔

پشاور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 230 رنز بنائے ۔اسراراللہ نے 64 ،صاحبزادہ فرحان نے 58 رنز بنائے ۔ سیالکوٹ کی ٹیم 20 اوورز میں 157 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں ایبٹ آباد نے کراچی وائٹس کو 6 وکٹوں سے ہرادیا۔کراچی وائٹس نے 6 وکٹوں پر 147 رنز بنائے ۔ ایبٹ آباد نے سجاد علی اور کامران غلام کی نصف سنچریوں کے نتیجے میں ہدف 18.5 اوورز میں چار وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں فاٹا نے لاہور وائٹس کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔لاہور وائٹس نے پہلے بیٹنگ کی اور 6 وکٹوں پر118 رنز سکور کئے ۔ فاٹا نے مطلوبہ سکور 14.3 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ سمیع اللہ جونیئر نے 51 گیندوں پر 71 رنز بنائے ۔خوشدل شاہ 27 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے ۔سمیع اللہ جونیئر کو پلیئر آف دی میچ ایوارڈ دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں