نسیم شاہ کے ایک اور بھائی عبید شاہ پاکستان کی نمائندگی کے خواہشمند

نسیم شاہ کے ایک اور بھائی عبید شاہ  پاکستان کی نمائندگی کے خواہشمند

کراچی (اسپورٹس ڈیسک )قومی کرکٹر نسیم شاہ کے چھوٹے بھائی عبید شاہ کا کہنا ہے کہ خواہش ہے کہ تینوں بھائی پاکستان کی نمائندگی کریں۔ نسیم شاہ کے چھوٹے بھائی حنین شاہ نیشنل ٹی 20کپ میں دھوم مچا رہے ہیں جبکہ انڈر 19ٹیم میں شامل عبید شاہ کہتے ہیں۔۔

 کہ بھائی سے بہت کچھ سیکھا ہے خواہش ہے تینوں بھائی انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں۔ 16 سالہ عبید شاہ نے کہا کہ انہوں نے کرکٹ تو نسیم شاہ کے ساتھ ہی شروع کی تھی اور اب خواہش ہے کہ اپنے بڑے بھائی کی طرح پاکستان کی نمائندگی کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں