نیشنل مینز سلیکشن کمیٹی کا اجلاس 13دسمبر کو ہوگا
لاہور(اسپورٹس ڈیسک)وہاب ریاض کی سربراہی میں نیشنل مینز سلیکشن کمیٹی کا اجلاس 13 دسمبر کو لاہور میں ہوگا۔۔۔
جس میں نیوزی لینڈ میں ہونے والی پانچ میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز کے حوالے سے سلیکشن کے معاملات پر غور کیا جائے گا۔سلیکشن کمیٹی کراچی میں جاری نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کی پرفارمنسز پر غور کرے گی۔