کیویزنے ٹائیگرزکودبوچ لیا، 2ٹیسٹ میچز کی سیریزبرابر

 کیویزنے ٹائیگرزکودبوچ لیا، 2ٹیسٹ میچز کی سیریزبرابر

میرپور (اسپورٹس ڈیسک ) کیویز نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹائیگرز کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر دو میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی ، مہمان ٹیم نیوزی لینڈ نے 137 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔

 ہفتہ کو ٹیسٹ کے چوتھے روز بنگلہ دیش کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 144 رنز بنا کر آؤ ٹ ہو گئی ، ذاکر حسن 59 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے ، نیوزی لینڈ کے اعجاز پٹیل نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کیا اور 6 وکٹیں حاصل کیں ، جواب میں نیوزی لینڈ نے 137 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، گلین فلپس 40 ، مچل سینٹنر 35 اور ٹام لیتھم 26 رنز بنا کر نمایاں رہے ، مہدی حسن میراز نے تین کھلاڑیوں کو آؤ ٹ کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں