پی ایس ایل میں پشاورزلمی کی کارکردگی متاثرکن رہی ،جاوید آفریدی

پی ایس ایل میں پشاورزلمی کی کارکردگی  متاثرکن رہی ،جاوید آفریدی

کراچی (اسپورٹس ڈیسک) پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ کرکٹ ٹیم کا مالک ہونا خاص طور پر پشاور زلمی میرے لئے ایک کاروباری منصوبے کے دائرے سے بالاتر ہے ۔۔۔

 میرے لئے اہم بات کھیل کے لئے غیر متزلزل محبت اور مخلصانہ کوشش ہے ۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے گزشتہ آٹھ ایڈیشنز میں پشاور زلمی کا ریکارڈ متاثر کن ہے کیونکہ وہ چار فائنلز میں حصہ لے چکی ہے اور کم از کم ہر دوسرے موقع پر پلے آف تک پہنچی ہے ۔ آنے والے سیزنوں میں بھی وہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہتی ہے ، ساتھ ہی وہ ایک دن اپنے ہوم ٹرف پر کھیلنے کے بھی منتظر ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں