آئیوری کوسٹ تیسری مرتبہ افریقا کپ آف نیشنزکا چیمپئن

آئیوری کوسٹ تیسری مرتبہ افریقا کپ آف نیشنزکا چیمپئن

سان پیڈرو (سپورٹس ڈیسک)میزبان آئیوری کوسٹ کی ٹیم تیسری مرتبہ افریقا کپ آف نیشنزکی چیمپئن بن گئی، آئیوری کوسٹ نے فائنل میں حریف نائیجیریا کی ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد 2-1گول سے ہرا کر تیسری مرتبہ افریقا کپ آف نیشنز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

آبدجان میں فائنل میچ شروع ہوا تو نائیجیریا کے ولیم ٹروسٹ نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلا دی۔ دوسرے ہاف میںآئیوری کوسٹ کے فرانک نے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا، جس کے بعد میزبان ٹیم کے ہی سیباسٹین ہالر نے ایک گول کر کے ٹیم کو نائیجیریا کے خلاف 2-1 گول کی برتری دلا دی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں