شاداب خان کے اعتراض پر ڈی آر ایس کی غلطی تسلیم

 شاداب خان کے اعتراض پر ڈی آر ایس کی غلطی تسلیم

لاہور (سپورٹس ڈیسک )شاداب خان کے اعتراض پر ڈی آر ایس کی غلطی تسلیم کرلی گئی،ہاک آئی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو تصدیق کردی کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ میں سلمان علی آغا کے خلاف رائلے روسو کو ناٹ آؤٹ قرار دینا انسانی غلطی تھی۔

پی سی بی اعلامیہ کے مطابق ہاک آئی نے تسلیم کیا ہے کہ سسٹم نے زیربحث ڈلیوری کو درست طریقے سے ٹریک کیا تھا جس میں امپائر کی کال کے طور پر امپیکٹ اور وکٹ کو ہٹ کے طور پر دکھایا گیا تھا۔ تاہم آپریٹر کی غلطی کی وجہ سے غلط بال ٹریکنگ ڈیٹا کوآن ایئر کردیا گیا۔اگر توقع کے مطابق عمل کیا گیا ہوتا تو بال ٹریکنگ کا درست ڈیٹا غلط ڈیٹا کے چلنے کے چند سیکنڈ بعد ہی دستیاب ہوتا۔ہاک آئی نے معاملے پر وضاحت اور اظہار افسوس کیا۔ہاک آئی بال ٹریکنگ کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی واحد منظور شدہ ٹیکنالوجی ہے جسے پہلی بار 2008 میں آزمایا گیا تھا اور اس کے بعد سے یہ ڈی آر ایس کا حصہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں