کرکٹ ہائی پرفارمنس سنٹرز فیصل آباد اور سیالکوٹ کے حوالے سے ایم او یو

  کرکٹ ہائی پرفارمنس سنٹرز فیصل آباد اور سیالکوٹ کے حوالے سے ایم او یو

لاہور ( سپورٹس ڈیسک )یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان کرکٹ ہائی پرفارمنس سنٹرز فیصل آباد اور سیالکوٹ کے حوالے سے (MOU) مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے ۔۔

جس کے تحت یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے کرکٹ ہائی پرفارمنس سنٹرز فیصل آباد اور سیالکوٹ پنجاب کابینہ کی منظوری سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے حوالے کیے جارہے ہیں۔، مفاہمت کی یادداشت پر ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلیمان نصیر نے دستخط کیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں