نمیبیا کے بیٹر کی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کی تیز ترین سنچری

نمیبیا کے بیٹر کی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کی تیز ترین سنچری

کٹھمنڈو(سپورٹس ڈیسک)نمیبیا کے بلے باز جان نکول لوفٹی ایٹن ٹی 20 انٹرنیشنل میں تیز ترین سنچری بنانے والے بلے باز بن گئے ۔جان نے نیپال کے خلاف میچ میں صرف 33 گیندوں پر سنچری سکور کی جو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں اب تک کی تیز ترین سنچری ہے ۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ نیپال کے کشال مالا کے پاس تھا جنہوں نے گزشتہ سال منگولیا کے خلاف 34 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔ تیسری تیز ترین سنچری کے ساتھ جنوبی افریقا کے ڈیوڈ ملر، بھارت کے روہت شرما اور چیک ری پبلک کے سدیش وکرماسکیرا مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے 35، 35 گیندوں پر سنچریاں بنائی تھیں۔جان نے گیارہ چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے صرف 33 گیندوں پر 101 رنز بنائے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں