پی ایس ایل :آج 2میچزبارش کی نذرہونے کاامکان

پی ایس ایل :آج 2میچزبارش کی نذرہونے کاامکان

راولپنڈی(سپورٹس ڈیسک )راولپنڈی میں آج پاکستان سپر لیگ کے 2میچز بارش کی نذر ہونے کاقوی امکان ہے ۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں آج دوپہر پشاور زلمی اور لاہور قلندرز جبکہ شام کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ شیڈول ہے ۔دونوں میچز کیلئے ایک ہی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے ۔۔

 آج اگر دونوں میچز نہ ہوئے تو شائقین کو مکمل ٹکٹ ری فنڈ ہوگا اور اگر ایک بھی میچ ہوگیا تو ری فنڈ نہیں ملے گا۔بارش کی وجہ سے جمعہ کو ٹیموں کا پریکٹس سیشن بھی نہیں ہوسکا۔ پی ایس ایل میں اب تک ہونے والے میچز میں ملتان سلطانز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سر فہرست ہے ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دوسرے اور پشاور زلمی تیسرے نمبر پر ہے ۔ اسلام یونائٹیڈ بہتر نیٹ رن ریٹ کی بدولت چوتھے اور کراچی کنگز پانچویں نمبر پر ہے ۔ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے 6 میچ کھیل کر کوئی کامیابی حاصل نہیں کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں