ورلڈ جونیئر ٹینس،پاکستان نے ازبکستان کو شکست دیدی

 ورلڈ جونیئر ٹینس،پاکستان نے ازبکستان کو شکست دیدی

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)ایشیا اوشیانا ورلڈ جونیئر ٹینس انڈر 14 کوالیفائرز میں پاکستان نے ازبکستان کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے ۔

 ملائیشیا کے شہر کوچنگ میں جاری ایشیا اوشیانا ورلڈ جونیئر ٹینس انڈر14 کوالیفائرز پاکستان نے ازبکستان کو دو ایک سے شکست دیدی۔پاکستان نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ڈبلز میں پاکستان کے طلحہ ابوبکر، جوادعمر 2-6، 7-5، 10-6 سے فاتح رہے ۔ سنگلز کے پہلے میچ میں طلحہ ابوبکر نے 6-2، 6-4 سے کامیابی حاصل کی سنگلز کے دوسرے میچ میں جوادعمر کو 2-6، 6-7 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستان کوارٹر فائنل میں جاپان کے مدمقابل ہوگا۔ایشیا اوشیانا ورلڈ جونیئر ٹینس انڈر 14 کوالیفائرز ملائشیا کے شہر کوچنگ میں جاری ہیں۔ایشیا اوشیانا ورلڈ جونیئر ٹینس انڈر 14 کوالیفائرز 30 مارچ تک جاری رہیں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں