رمضان کپ باسکٹ بال،ویمنز کیٹیگری میں آرمی کامیاب

 رمضان کپ باسکٹ بال،ویمنز کیٹیگری میں آرمی کامیاب

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)آل پاکستان رمضان کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے مقابلے اسلام آباد میں جاری ہے ، ویمنز کیٹیگری میں آرمی جبکہ مینز ڈیپارٹمینٹل مقابلوں میں واپڈا اور نیوی نے کامیابیاں حاصل کرلی۔

فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ ایونٹ کے پہلے روز خواتین کے مقابلوں میں آرمی نے اے کے واٹ کیخلاف شاندار کھیل کی بدولت 3-16پوانٹس سے کامیابی حاصل کی ۔ آرمی کی آمنہ محسن نے 6اور ایمن ریاض نے چار پوانٹس سکور کئے ۔ دوسرے میچ میں لایکنز اے نیفرحانہ ناز کے پانچ اور فریحہ مشتاق کے تین پوانٹس کی بدولت لایکنز جونیئرز کیخلاف 2-11پوانٹس سے کامیابی حاصل کی جبکہ تیسرے میچ میں لایکنز بی نے اے کے پرپل کو 2-6پوانٹس شکست دی۔مینز ڈیپارٹمینٹل مقابلوں میں واپڈا گرین نے آرمی بلیو کیخلاف 11-21پوانٹس سے کامیابی حاصل کی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں