انگلش پریمیئر لیگ،نوٹنگھم اور بورن ماؤتھ نے اپنے میچز جیت لئے

انگلش پریمیئر لیگ،نوٹنگھم اور بورن ماؤتھ نے اپنے میچز جیت لئے

لندن (اسپورٹس ڈیسک)انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ میں نوٹنگھم فاریسٹ اور بورن ماؤتھ کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لئے ۔۔

 نوٹنگھم فاریسٹ نے فلہم کو 1-3 گول سے شکست دی اور بورن ماتھ نے سخت مقابلے کے بعد کرسٹل پیلس کو 0-1 گول سے مات دی۔ مزید تین میچز اور کھیلے گئے نیو کیسل یونائیٹڈ اور ایورٹن کا میچ1-1 گول سے برابر رہا۔برنلے اور وولور ہیمپٹن کی ٹیموں کا میچ بھی 1-1 گول سے برابری پر ختم ہوگیا، اسی طرح ویسٹ ہیم یونائیٹڈ اور ٹوٹنہم کا میچ بھی 1-1 گول سے برابررہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں