محمد عامر نے 4برس بعد قومی ٹیم کی شرٹ پہن لی

محمد عامر نے 4برس بعد قومی ٹیم کی شرٹ پہن لی

کراچی(سپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے چار برس بعد قومی ٹیم کی گرین شرٹ پہن لی۔فاسٹ بولر محمد عامر نے جرسی پہن کر تصویر سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی اورکیپشن میں لکھا کہ شروع اللہ کا نام لیکر، الحمدللہ، تقریباً 4 سال بعد۔

یاد رہے کہ محمد عامر نے 2020 میں پی سی بی پر ناروا سلوک کا الزام عائد کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا مگر وہ لیگز میں تسلسل کے ساتھ شرکت کرتے رہے تھے ۔محمد عامر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے سے قبل پاکستان کی جانب سے 36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 50ٹی ٹونٹی میچ کھیلے تھے ۔بعدازاں 4سال بعد 24مارچ 2024 کو انہوں نے اپنے فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ واپس لے لی۔محمد عامر کو نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20سیریز کیلئے 17رکنی پاکستانی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں