چیئرمین پاکستان ریسلنگ ندیم پہلوان سے ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ویٹ لفٹر ز کی ملاقات

چیئرمین پاکستان ریسلنگ ندیم پہلوان سے ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ویٹ لفٹر ز کی ملاقات

لاہور(سپورٹس ڈیسک )چیئرمین پاکستان ریسلنگ محمد ندیم پہلوان سے کوارڈی نیٹر اقلیتی امور مسلم لیگ (ن) سہیل جاوید کھوکھر کی قیادت میں ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ویٹ لفٹر ٹوئنکل سہیل، سبیل سہیل، ویرونیکا سہیل اور وسیم حسن اعوان نے ملاقات کی ۔۔

جس میں کھیلوں کے فروغ ، کھلاڑیوں کو سہولیات اور ان کی مالی معاونت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ محمد ندیم پہلوان نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی سرپرستی کے حوالے سے تجاویز کا ڈرافٹ تیار کیا ہے جسے جلد حکومت اور متعلقہ وزارت تک پہنچایا جائے گا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں