لنکنزویمنزٹیم نے ون ڈے کرکٹ میں تاریخ رقم کردی

لنکنزویمنزٹیم نے ون ڈے کرکٹ میں تاریخ رقم کردی

جوہانسبرگ (سپورٹس ڈیسک )سری لنکا کی ویمن کرکٹ ٹیم ون ڈے میں تاریخ رقم کرتے ہوئے 300 سے زائد کا ہدف عبور کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

جنوبی افریقہ ویمن کیخلاف میچ میں سری لنکا نے 302 رنز کا ہدف 33 گیندیں قبل حاصل کرلیا۔سری لنکا ویمن نے 301 کے جواب میں چار وکٹ پر 305 رنز بنائے ، یہ ویمن ون ڈے کرکٹ میں سب سے بڑا رنز کا تعاقب ہے ،سری لنکن کپتان چمری اتاپتو 195 رنز بناکر ناقابل شکست رہیں اورپلیئرآف دی میچ قرارپائیں ، چمری اتاپتو کا سکور ویمن ون ڈے میں دوسری اننگز کا سب سے بڑاسکور ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں