انگلینڈ کے معمر ترین ٹیسٹ کرکٹر رامن سوبارو انتقال کرگئے

انگلینڈ کے معمر ترین ٹیسٹ  کرکٹر رامن سوبارو انتقال کرگئے

لندن (سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ کے معمر ترین ٹیسٹ کرکٹر رامن سوبارو 92 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ۔

انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی پی) نے سابق ٹیسٹ بیٹر اور ریفری کے انتقال کی تصدیق کردی۔ بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنیوالے سوبارو نے 13ٹیسٹ میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی۔رامن سوبارو نے 160انٹرنیشنل میچز میں بطور میچ ریفری بھی خدمات انجام دیں۔ وہ انگلش کرکٹ بورڈ کے بھی سربراہ رہ چکے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں