پاک نیوزی لینڈ دوسرا ٹی 20 آج ، بارش کا بھی امکان

پاک  نیوزی  لینڈ  دوسرا  ٹی  20 آج ،  بارش  کا  بھی  امکان

راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر ) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج ہونیوالادوسراٹی 20میچ بھی بارش کی نذر ہونے کا امکان ہے ۔

جمعہ کے روز بھی وقفے وقفے سے بارش کے باعث دونوں ٹیموں کی ٹریننگ منسوخ کردی گئی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج جڑواں شہروں اسلام آباد راولپنڈی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ دوسرا ٹی ٹونٹی میچ شام ساڑھے 7 بجے راولپنڈی سٹیڈیم میں ہی شیڈول ہے تاہم شام کو بارش کی پیش گوئی ہے جس کے باعث پچ اور ملحقہ گراؤنڈکو مکمل طور پرڈھانپ دیا گیا ہے ۔دوسری طرف خراب موسم کولیکر بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیااور ایک مرتبہ پھر پاکستان کیخلاف پراپیگنڈاشروع کردیا۔ پاک نیوزی لینڈپہلامیچ بارش کی نذرہونے اور شائقین کرکٹ کے سٹیڈیم میں بھیگنے بھارتی میڈیا نے واویلا مچانا شروع کردیا ہے کہ ‘‘ایسے حالات میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کیسے چیمپیئنز ٹرافی ہوسٹ کرے گا۔’’واضح رہے کہ سال 2025 میں پاکستان کو آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی دی گئی ہے جبکہ بھارت اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کررہا ہے ۔قبل ازیں بھارتی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) پر زور دیا تھا کہ وہ پاکستانی کی میزبانی میں ہونے والے چیمپئینز ٹرافی 2025 کے ایونٹ میں اپنی ٹیم بھیجنے سے گریز کرے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں