شاہین کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا:جاوید میانداد

شاہین کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا:جاوید میانداد

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد نے کہا ہے کہ شاہین آفریدی کو بطور کپتان اپنی صلاحیتیں منوانے کے لیے تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا۔

ایک انٹرویو میں اْنہوں نے رواں سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے قومی ٹیم کو نصیحت کی کہ تمام کھلاڑیوں کو ایک ٹیم کی طرح کھیلنے اور پروفیشنل رہنے کی ضرورت ہے ۔ کرکٹ ایک کھیل ہے اور اس میں اختلافات بھی ہوسکتے ہیں تاہم قومی ٹیم کو ذمہ داری سے کام لینا چاہیے اور ان کی پہلی ترجیح پاکستان ہونا چاہیے ۔ شاہین شاہ آفریدی کو کپتان ہونا چاہیے تھا کیونکہ انہیں حال ہی میں کپتان بنایا گیا تھا تو انہیں اپنی اہلیت ثابت کرنے کے لیے تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں