25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے

25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے علیم ڈار نے امپائرنگ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا، کرکٹ کی تاریخ میں ریکارڈ 551 میچز کے بعد وہ لگاتار 25 سال ذمہ داریاں نبھانے والے دنیا کے پہلے امپائر بن گئے ہیں۔

6 جوں 1968 کو گوجرانوالہ میں پیدا ہونے والے علیم سرور ڈار نے 16 فروری سن 2000 کو بطور امپائر گوجرانوالہ میں سری لنکا اور پاکستان کے درمیان ون ڈے میچ سے ڈیبیو کیا۔ 3 بار دنیا کے بہترین امپائر کا ایوارڈ پانے والے علیم ڈار نے 231 ون ڈے میچز میں امپائرنگ کی، 145 ٹیسٹ میچز ان کے ریکارڈ پر ہیں۔ علیم ڈار بارش سے متاثرہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں احسن رضا کے ساتھ فیلڈ امپائِرنگ پینل کا حصہ تھے ۔ جب وہ میدان میں اترے تو اس وقت امپائرنگ میں انہیں مجموعی طورپر 25 اور 2 ماہ ہوچکے تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں