کراٹے کمبیٹ 45، شاہ زیب رندکابھارتی کپتان کو تھپڑ

کراٹے کمبیٹ 45، شاہ زیب رندکابھارتی کپتان کو تھپڑ

دبئی (سپورٹس ڈیسک )پاکستانی کراٹے ماسٹر نے بھارتی کپتان رانا سنگھ کو ایونٹ سے قبل پریس کانفرنس کے دوران تھپڑ جڑدیا۔ہفتے کو دبئی میں کراٹے کمبیٹ 45 کی تقریب منعقد ہوئی۔۔

جس میں پاکستانی کراٹے ٹیم کے کپتان شاہ زیب رند نے بھارتی ہم منصب کو تھپڑ مار دیا، جسکی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے ۔تھپڑ مارنے کے بعد شاہ زیب نے بھارتی کپتان کو اُکساتے ہوئے پوچھا تھا کہ تھپڑ کیسا لگا۔دبئی میں ہونے والے ایونٹ کی میزبانی سابق مکسڈ مارشل آرٹسٹ باس روٹن اور جارج سینٹ پیئر کررہے ہیں جبکہ معروف یوٹیوبر مائیک مجلاک اور بالی ووڈ اداکارہ سلمان خان بھی ٹورنامنٹ کو چار چاند لگائیں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں