جعلی ڈگری‘ڈی جی سپورٹس بورڈشعیب کھوسو ملازمت سے فارغ

جعلی ڈگری‘ڈی جی سپورٹس بورڈشعیب کھوسو ملازمت سے فارغ

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل شعیب کھوسو کو ملازمت سے فارغ کردیاگیا، شعیب کھوسو کیخلاف جعلی ڈگری کیس کی انکوائری چل رہی تھی۔۔

 شعیب کھوسو کیخلاف جعلی ڈگری کا مقدمہ اسلام آبادہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے ۔ شعیب کھوسو کوایک ماہ کے پیشگی نوٹس کی جگہ ایک ماہ کی ایڈوانس تنخواہ دی جائیگی ،سٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا جبکہ ان کی جگہ گریڈ 21کے افسر ظہوراحمد کو تین ماہ کیلئے پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹرجنرل کااضافی چارج دیدیا گیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں