سابق آسٹریلوی کرکٹر سٹیورٹ لا امریکی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

سابق آسٹریلوی کرکٹر سٹیورٹ لا امریکی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

سڈنی (سپورٹس ڈیسک )آسٹریلیا کے سابق بیٹر سٹیورٹ لا کو امریکا کی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا۔سٹیورٹ لا کو آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے کوچ مقرر کیا گیا ہے ۔

 انہوں نے ایک ٹیسٹ اور 54 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی ہے ۔سٹیورٹ لا کوئنز لینڈ کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتے رہے ہیں، انہوں نے انگلینڈ میں بھی کرکٹ کھیلی۔اسٹیورٹ لا نے ایک بیان میں کہا کہ یو ایس اے کرکٹ کے منتخب کرنے پر بہت پرجوش ہوں، امریکا ایک مضبوط ایسوسی ایٹ ملک ہے ، ہم ایک اچھا سکواڈ بنائیں گے ۔ پہلا ٹاسک بنگلادیش کے خلاف سیریز کیلئے مضبوط ٹیم تشکیل دینا ہے ۔دوسری جانب آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل بھی امریکا کی میجر لیگ کرکٹ کھیلیں گے ۔گلین میکسویل ٹریوس ہیڈ اور اسٹیو اسمتھ کے ساتھ واشنگٹن فریڈم کو جوائن کریں گے جس کے کوچ رکی پونٹنگ ہیں۔میجر لیگ کرکٹ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بعد 4 جولائی کو شروع ہوگی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں