ویمنز ون ڈے کپ :گل فیروزہ کی سنچری،کوئٹہ، ملتان‘ لاہور فتحیاب

 ویمنز ون ڈے کپ :گل فیروزہ کی سنچری،کوئٹہ، ملتان‘ لاہور فتحیاب

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ میں کوئٹہ، ملتان اور لاہور نے اپنے میچوں میں کامیابی حاصل کرلی،ملتان کی گل فیروزہ نے راولپنڈی کے خلاف 142 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔اقبال سٹیڈیم میں کھیلے گئے ۔۔

میچ میں کوئٹہ نے پشاور کو 16 رنز سے ہرادیا، کوئٹہ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 175 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ پشاور کی ٹیم جواب میں 159 رنز بناسکی ۔جواد کلب گرانڈ میں کھیلے گئے میچ میں لاہور نے کراچی کو ہرادیا، لاہور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 43 اوورز میں چار وکٹوں پر 138 رنز بنائے ، بارش کے سبب کراچی کو 167 رنز کا ہدف دیا گیا۔ کراچی کی ٹیم 43 اوورز میں 166 رنز بنا پائی ۔ اس طرح یہ میچ ٹائی ہوگیا۔ سپر اوور میں لاہور نے کامیابی حاصل کرلی۔بوہڑانوالی گرانڈ میں کھیلے گئے میچ میں ملتان نے راولپنڈی کو 141 رنز سے ہرادیا۔ ملتان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز بنائے ۔ گل فیروزہ نے 19 چوکوں کی مدد سے 142 رنز بنائے ۔ حمنہ بلال نے 25 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔راولپنڈی کی ٹیم 25.5 اوورز میں 99 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ گل فیروزہ پلیئر آف دی میچ قرار پائی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں