ورلڈ اوپن سکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل

ورلڈ اوپن سکواش،پاکستان کے  حمزہ خان مین ڈراز میں شامل

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کے جونیئر ورلڈ چیمپئن حمزہ خان کو ورلڈ اوپن اسکواش کے مین ڈراز میں شامل کرلیا گیا ہے ۔

ورلڈ اوپن سکواش 9 سے 18 مئی تک مصر کے شہر قاہرہ میں ہوگی۔

، ایونٹ کے مین راؤنڈ کا ڈرا فائنل کرلیا گیا ہے جس میں پاکستان کے حمزہ خان بھی شامل ہیں۔حمزہ خان نے گزشتہ برس ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ جیتی تھی جس کی بنیاد پر ہی انہیں ورلڈ اوپن میں جگہ ملی۔حمزہ خان پہلے راؤنڈ میں 10 مئی کو سوئٹزرلینڈ کے نکولز مولر سے مقابلہ کریں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں