انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کا پی ایچ ایف کے دونوں دھڑوں سے رابطہ

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کا پی ایچ ایف کے دونوں دھڑوں سے رابطہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک )انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان میں فیڈریشنز کے دعویدار دونوں دھڑوں سے رابطہ کرلیا۔اس حوالے سے سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) رانا مجاہد نے ایف آئی ایچ کی جانب سے رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے موقف اپنایا۔۔

 کہ آج تک تمام آئینی شواہد کے ساتھ اپنی پوزیشن سے ایف آئی ایچ کو آگاہ کردیں گے ۔آئین کے تحت طارق بگٹی وزیراعظم کی نامزدگی کے بعد کانگریس سے اعتماد کا ووٹ لے چکے ، پاکستان سپورٹس بورڈ اور پی او اے کے نمائندوں کی موجودگی میں سارا عمل مکمل ہوا، فیدریشن کا دعویدار دوسرا گروپ غلط بیانی کرکے سب کو گمراہ کررہا ہے ۔دوسری جانب ایف آئی ایچ نے فیڈریشن کی آئینی پوزیشن واضح کرکے جواب آج جمع کروانے کی ہدایت کی ہے ۔واضح رہے کہ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان 27 اپریل کو کیا جائے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں