نیویارک:ٹی 20ورلڈکپ کیلئے سٹیڈیم کی تیاری کی نئی ویڈیوجاری

نیویارک:ٹی 20ورلڈکپ کیلئے سٹیڈیم کی تیاری کی نئی ویڈیوجاری

نیویارک(سپورٹس ڈیسک )ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے نیویارک کا نساؤ کاؤنٹی سٹیڈیم تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے جس کی تیاری کی نئی ویڈیو آئی سی سی نے جاری کردی۔

جنوری میں جہاں میدان تھا وہاں آج سٹیڈیم کا ڈھانچہ تیار ہوگیا ہے ، گراؤنڈ کی آؤٹ فیلڈ ٹرف لگائی جا چکی ہے ۔ اگلے مرحلے میں سکوائر پر ڈراپ ان پچز لگانے کا کام مکمل ہوگا۔آئی سی سی مئی کے پہلے ہفتے میں سٹیڈیم مکمل تیار کرنے کے لیے پُرعزم ہے ۔ مئی کے وسط میں سٹیڈیم کی ٹیسٹنگ کا عمل کیا جائے گا جبکہ مئی کے آخر میں نساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم میں ایک ٹیسٹ ایونٹ بھی ہوگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں