لاہور اور کراچی میں پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور اور کراچی کے شہریوں کی سہولت کیلئے کم ازکم ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ عوام کو آسانی اور سہولت فراہم کرنے کیلئے لاہور اور کراچی دونوں شہروں میں کم از کم ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سے شہریوں کیلئے کسی بھی وقت پاسپورٹ آفس کی سہولیات تک رسائی آسان اور ممکن ہوگی۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گزشتہ ہفتے پاسپورٹ دفاتر کا دورہ کیا تھا، دورے کے دوران شہریوں کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں