سابق زمبابوین کپتان گائے وائٹل شکار کرتے چیتے کے حملے میں زخمی

 سابق زمبابوین کپتان گائے وائٹل  شکار کرتے چیتے کے حملے میں زخمی

ہرارے (سپورٹس ڈیسک)زمبابوے کے سابق کپتان اور آل راؤنڈ گائے وائٹل شکار کرتے ہوئے چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے ۔۔۔

ان کے بازوؤں اور ٹانگوں پرزخم آئے اور وہ ہرارے کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔یہ واقعہ رواں ہفتے کے اوائل میں بفیلی رینج میں پیش آیاتھاجبکہ گزشتہ روزان کی کامیاب سرجری کی گئی ہے ۔یاد رہے کہ 8سال قبل 16ستمبر 2013کی رات زمبابوے میں ہیومانی لاج میں گائے وائٹل کے بیڈکے نیچے سے 8فٹ لمبا مگر مچھ برآمد ہوا تھاتاہم وہ محفوظ رہے تھے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں