میڈرڈ اوپن ٹینس :فرانس کے گیل مونفلس ابتدائی راؤنڈ میں ہی باہر

 میڈرڈ اوپن ٹینس :فرانس کے گیل مونفلس ابتدائی راؤنڈ میں ہی باہر

میڈرڈ (سپورٹس ڈیسک )فرانس کے نامور ٹینس گیل مونفلس میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی راؤنڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے ۔

 22 سالہ اطالوی ٹینس کھلاڑی لوسیانو ڈارڈیری نے مینز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی راؤنڈ میں فرانسیسی حریف کھلاڑی گیل مونفلس کو شکست دی جبکہ انگلینڈ کے ٹینس سٹار جیک الیگزینڈر سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ۔22 سالہ جیک الیگزینڈر ڈریپر نے آسٹریلوی حریف ایتھناسیوس کوکیناکس کو شکست دی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں