پاکستان اپنی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کو تیار

پاکستان  اپنی  کرکٹ  ٹیم  بھارت  بھیجنے  کو  تیار

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک )وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی کرکٹ ٹیم بھارت بھیجنے کو تیار ہے ۔ایک انٹرویومیں احسن اقبال نے کہا کہ کھیلوں کو سیاست سے علیحدہ رکھنا چاہیے ، ماضی میں پاک بھارت تنا تھا۔۔

 لیکن کھیلوں پر اثر انداز نہیں ہوا، بھارت کو چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان اپنی ٹیم بھیجنی چاہیے ،لڑائی کی بجائے بھارت اور پاکستان کو تعلیم کھیلوں اور صحت کے شعبے میں مقابلہ کرنا چاہیے ،انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے لیے حکومت تنہا وسائل مہیا نہیں کرسکتی، ڈیپارٹمنٹس کو ساتھ لے کر چلیں گے ۔ بدقسمتی سے پاکستان میں کھیلوں کو نظر انداز کیا گیا، کھیلوں سے ڈیپارٹمنٹس کو ختم کرنا سب سے بڑی غلطی تھی۔ بھرپور کوشش ہے سیف گیمز کا انعقاد 2025 میں پاکستان میں ہو، پاکستان سپر لیگ طرز کی ہاکی لیگ کا پلان بنایا گیا ہے ۔صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر مزید 250 منی سپورٹس کمپلیکس بنائے جائیں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں