آخری ٹی 20میں پاکستان کی جیت،سیریز2-2سے برابر

آخری ٹی 20میں پاکستان کی جیت،سیریز2-2سے برابر

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان نے آخری ٹی 20میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سیریز 2-2 سے برابر کردی۔ پاکستان کے 179 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 169 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے۔۔

 میچ میں کیوی ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے ۔ کپتان بابر اعظم نے اپنے کیریئر کی 34ویں نصف سنچری مکمل کی اور 44 گیندوں پر 69 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ فخر زمان نے 43 اور عثمان خان نے 31 رنز بنائے جبکہ شاداب خان نے 15 رنز کی اننگز کھیلی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے زیک فولکس، ولیم او رورکے ، بین سیئرس، جمی نیشم اور اور اش سودھی نے ایک ایک وکٹ لی۔شاہین آفریدی کو30رنزدیکر4وکٹیں لینے پرمین آف دی میچ قراردیاگیاجبکہ وہ پلیئرآف دی سیریزبھی قرارپائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں