پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جاسکتا : یوراج سنگھ

پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جاسکتا : یوراج سنگھ

ممبئی (سپورٹس ڈیسک )سابق بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ نے ٹیم پاکستان کو ٹی 20ورلڈ کپ 2024 کے سیمی فائنل تک پہنچنے والی ٹیموں میں شامل کرلیا۔

سابق ہندوستانی آل راؤنڈر یوراج سنگھ، جنہیں کرس گیل اور یوسین بولٹ کے ساتھ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے سفیر مقرر کیا گیا ہے ، نے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل تک پہنچنے والی ممکنہ ٹیموں کے لیے اپنی پیش گوئی شیئر کی ہے ۔ آئی سی سی کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کے زیر اہتمام سوال و جواب کے ایک سیشن میں، یوراج سنگھ کو چار ٹیموں کا انتخاب کرنے کا کام سونپا گیا تھا جن کے بارے میں ان کا خیال ہے کہ وہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے سیمی فائنل میں پہنچ جائیں گی اور اس کے جواب میں، انہوں نے کہا، "ہندوستان، آسٹریلیا، انگلینڈ، پاکستان۔ " ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں