پاکستان کے قدیر رحمان گل نے قطر کلاسیکل جونئیر چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان کے قدیر رحمان گل نے قطر  کلاسیکل جونئیر چیمپئن شپ جیت لی

پشاور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان کے قدیر رحمان گل نے قطر کلاسیکل جونئیرچیمپئن شپ جیت لی۔فائنل میں ایران کے محمد چنگانین کو سٹریٹ سیٹ میں شکست دی۔

انڈر 11میں پاکستان کے فہد فہیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔پشاور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے قدیر رحمان گل نے قطر کلاسیکل جونئیر چیمپئن شپ کے انڈر 19فائنل میں ایرانی کھلاڑی محمد چنگانین کو سٹریٹ سیٹ میں 0-3سے شکست دیکر سونے کا تمغہ جیتا۔فائنل میں قدیر رحمان گل نے 6-11،10-12 ، اور8-11سے کامیابی حاصل کی۔انڈر 11 کیٹیگری میں پاکستان کے فہد فہیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔تیسری پوزیشن کے لئے کھیلے گئے میچ میں فہد فہیم نے 1-3سے کامیابی حاصل کی۔

اس میچ انہوں نے 3-11،12-10،7-11اور 4-11 کے سکور سے کامیابی حاصل کی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں