ڈسٹرکٹ فٹبال لیگ باغ گلزار فٹبال کلب نے جیت لی

ڈسٹرکٹ فٹبال لیگ باغ  گلزار فٹبال کلب نے جیت لی

پشاور(سپورٹس ڈیسک )ڈسٹرکٹ فٹبال لیگ اختتام پذیر ہو گئی ، فائنل میچ میں باغ گلزار فٹبال کلب نے سفیان فٹبال کلب کو شکست دیکر چیمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی۔۔

زروبی فٹبال گراونڈ پرکھیلے جانیوالے ڈسٹرکٹ لیگ میں ڈسٹرکٹ کے مختلف رجسٹرڈ کلبوں کے کھلاڑیو ں نے حصہ لیا۔گزشتہ روز کھیلے جانیوالے فائنل میچ میں باغ گلزار کلب نے مدمقابل سفیان فٹ بال کلب کو ایک سخت مقابلے کے بعد 3-1گول سے شکست دیکر فاتح ہونے کا اعزازحاصل کیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں