گیری کرسٹن وائٹ بال،جیسن گلیسپی قومی ٹیسٹ ٹیم کے کوچ مقرر

گیری کرسٹن وائٹ بال،جیسن  گلیسپی  قومی  ٹیسٹ  ٹیم  کے  کوچ  مقرر

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی ٹیم کے کوچز کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ جیسن گلیسپی کو ریڈ بال جبکہ گیری کرسٹن کو وائٹ بال کوچ مقرر کیا گیا ہے ۔۔۔

اظہر محمود ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ ہونگے ، اظہر محمود دونوں ٹیموں کو جوڑیں گے ، اظہر لندن میں اچھی جاب چھوڑ کر پاکستان آئے ، ان کوچز کو لانے کا مقصد ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے ، جلد ویمنز ٹیم کیلئے بھی کوچ کا اعلان کریں گے ۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم گیری کرسٹن کو وائٹ بال کا کوچ لارہے ہیں اور جیسن گلیسپی کو ریڈ بال کا ہیڈ کوچ لا رہے ہیں دونوں دنیا کے مشہور کوچ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم تھوڑی متحد ہے اور جیتنا زیادہ مشکل نہیں جب ٹیم میں مسئلے ہوتے ہیں تو ہمیں بھی مشکل ہوتی ہے ۔ کرکٹ بورڈ کا کام پیسے اکٹھا کرنا نہیں بلکہ پیسے کو ٹیم پر خرچ کرنا ہے ۔ بابراعظم کے بارے میں فیصلہ سلیکشن کمیٹی کا ہے ، میری خواہش ہے ان کی کپتانی کا فیصلہ طویل عرصے تک رہے ، ابھی بابر اعظم چیمپئنز ٹرافی 2025 تک کیلئے کپتان ہیں۔ چیمپننز ٹرافی کا پاکستان میں تمام میچز کا شیڈول آئی سی سی کو بھجوا دیا، کوشش ہے ایک اچھے ٹورنامنٹ کا انعقاد کریں، کس پلیئر کو لانا ہے کس کو نہیں ، یہ اختیار میرے پاس نہیں ہے ،کوئٹہ میں قلات کرکٹ گراؤ نڈمیں زخمی ہونیوالے 3 بچوں کا علاج ہم کروائیں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں