ٹی 20ورلڈکپ:ہرشا بھوگلے نے بھی اپنا 15رکنی پاکستانی سکواڈ بتادیا

ٹی 20ورلڈکپ:ہرشا بھوگلے نے بھی اپنا 15رکنی پاکستانی سکواڈ بتادیا

نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک )سابق کرکٹر وقار یونس اور بازید خان کے بعد معروف بھارتی کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے بھی پاکستان کے آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنے 15 رکنی سکواڈ کا انکشاف کردیا۔

بھارتی کمنٹیٹر نے کہا کہ پاکستان کا سکواڈ اسوقت بہت ہی ورسٹائل گروپ ہے اور انکے پاس جونئیر اور سینئرز کے بہترین آپشن موجود ہیں ۔ہرشا بھوگلے کے 15 رکنی سکواڈ میں بابر اعظم ،محمد رضوان، صائم ایوب، فخر زمان، عثمان خان، اعظم خان، افتخار احمد، شادا ب خان، عماد وسیم، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی، محمد عامر، نسیم شاہ، حارث رؤف، زمان خان شامل ہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں