ٹی 20ورلڈکپ : کھلاڑی کی امریکی ویزے کیلئے سفارتخانے آمد

ٹی   20ورلڈکپ :  کھلاڑی  کی  امریکی  ویزے  کیلئے  سفارتخانے  آمد

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر )پاکستان کے ٹی 20ورلڈ کپ کے ممکنہ کھلاڑیوں نے امریکی سفارتخانے میں امریکی سفیر کے ساتھ ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق امریکی ویزا کے اجرا کیلئے امریکی سفارتخانے میں کھلاڑیوں کی بائیو میٹرک مکمل کر لی گئی، ٹی20ورلڈ کپ کے ممکنہ کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کو یکم مئی تک پاسپورٹ واپس مل جائیں گے ۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی کھلاڑیوں کے ساتھ امریکی سفارتخانے پہنچے جبکہ قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن محمد یوسف اور وہاب ریاض بھی امریکی سفارتخانے پہنچے ۔امریکی سفارتخانے میں قومی کھلاڑیوں نے کرکٹ ایکٹیویٹی میں بھی حصہ لیا، اسلام آباد میں بارش کے باعث کرکٹ ایکٹیویٹی آؤٹ ڈور سے انڈور منتقل کی گئی۔ شاداب خان، عماد وسیم اور شاہین آفریدی نے امریکی سفیر کو بولنگ کروائی اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے امریکی سفیر کو پاکستان کرکٹ ٹیم کی شرٹ پیش کی گئی۔کھلاڑیوں نے امریکی سفیر اور امریکی سفارتخانے کے ملازمین کے ساتھ تصاویر بھی لیں جبکہ قومی کھلاڑیوں نے امریکی سفیر کے ساتھ لنچ بھی کیا۔امریکی سفیر نے قومی کھلاڑیوں سے بیٹ پر آٹو گراف لیے ، کپتان بابر اعظم دیگر ٹیم کے ہمراہ امریکی سفارتخانے نہیں آئے ۔پی سی بی نے امریکا میں ٹی 20ورلڈ کپ کیلئے 30 کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ویزا کی درخواستیں دی تھیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں